Daily Taqat

ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : چوہدری فواد حسین

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ا پوزیشن کی اے پی سی کےلئے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے کنٹینر ،کھانا اور جگہ فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں اپوزیشن رونا
دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے اکٹھے ہوں ¾2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائےگا سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سے کم کرکے300ریال کردی گئی۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر  وزیر توانا ئی عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائےگا اور اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا یہ چاند پر جانے والا پہلا خلائی مشن ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور اسپیس پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔وزیر اطلاعات ونشریات نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخواکی طرح پورے ملک میں ٹیسٹنگ سروس شروع ہوگی۔انہوںنے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقررکیاہے ۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سے کم کرکے300ریال کردی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 3سال میں مو¿خرادائیگی کے تحت کل 9ارب ڈالرکاسعودی عرب دیگا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی کے لیے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کا کردار اس وقت صرف رونے تک کا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کےلئے کنٹینر ،کھانا اور جگہ فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔ چوہدری فواد نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو کھلی آفر دی تھی۔ چوہدری فواد نے کہا کہ اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے اکٹھے ہوں۔ چوہدری فواد نے کہا کہ یہ پوچھیں کہ این آر او کون کون نہیں مانگ رہا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »