Daily Taqat

شہباز شریف کے دور میں کرپشن کی افزائش ہوئی، چودھری عامر خاں

رائیونڈ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءچوہدری عامر خاں میﺅ نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں کرپشن کی افزائش ہوئی خادم اعلی عوام کو گمراہ کرکے قومی خزانہ کودیمک کی طرح چاٹتے رہے،،عمران خان کا کرپشن کے خلاف حتمی فیصلہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے،وہ ان خیالات کا اظہار بابلیانہ اپنے ڈیرے پر کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور میں لاقانونیت قبضہ مافیا اقربا پروری کی تمام حدیں عبور کی گئیں سرکاری اراضی پر بااثر لوگوں نے محکمہ ہ مال سے ملی بھگت کر قبضے کئے اور عالی شان بلڈنگیں تیار کیں پولیس تھانوں کو عوام کی خدمت کی بجائے بااثر شخصیات کی خدمت کا پابند بنادیا عوامی نمائندوں سرکاری گرانڈ کو لوٹا اور عوامی مسائل جوں کے توں اور اپنے محل تعمیر کر لیئے،تحریک انصاف کا ہر ورکر عوامی خدمت کے لیئے کوشاں،اور وزیر اعظم عمران خان کا دست بازو بنکر کرپشن کی لعنت کا خاتمہ کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »