Latest news

ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

کراچی :  ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کردیا ہے۔ جمعرات کو ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کردیا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز سے اس قسم کی اطلاعات میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور خود فاروق ستار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی تھی کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.