Daily Taqat

وزیراعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد:  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی۔پی۔این۔ای) کے نومنتخب صدر عارف نظامی‘نائب صدر رحمت علی رازی اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کےلئے موثر کردارادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف نظامی اور رحمت علی رازی ایک کہنہ مشق صحافی ہیں جو قوم وملک کی تعمیر میں صحافت کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہرکیا کہ عارف نظامی اپنی انتہائی اہل اور تجربہ کار ٹیم کے ساتھ سی اپی این ای کے فعال کردار کو مزیدتقویت دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »