Daily Taqat

افغانستان میں امن کے قیام علماءکے کردار پر کانفرنس آج شروع ہوگی

اسلام آباد: افغانستان میں امن کے قیام میں علماءکے کر دار اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے متعلق انڈونیشیا میں پاکستان ¾ افغانستان اور انڈونیشیا کے علماءکی جمعہ کو ہونے والی ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کےلئے پاکستانی علماءکا پندرہ رکنی وفد جکارتہ پہنچ گیا ہے ۔جکارتہ سے پاکستانی وفد کے ایک رکن نے فون پر ”این این آئی “کوبتایا کہ اجلاس سے پہلے پاکستانی علماءکے وفد نے اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کر نے پر مشورے کئے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ اعلامیے میں صرف مسلمانوں کو درپیش مسائل سے متعلق موضوعات شامل ہونگے ¾کسی اور ملک کے حالات کے متعلق موضوعات کی مخالفت کی جائیگی ۔یاد  رہے کہ انڈونیشین حکومت نے افغانستان سے متعلق اجلاس میں فتویٰ جاری کر نے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم طالبان نے اس کی مخالفت کی تھی ۔طالبان کی مخالفت کی وجہ سے مارچ ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور بعد میں اجلاس کا موضوع بھی صرف مسلم امہ میں امن اور مفاہمت تک محدود کر دیا گیا تھا ۔نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر پاکستانی وفد کے ایک رکن نے بتایا کہ پاکستانی شرکاءکو جمعرات کی سہ پہر تک ایجنڈا نہیں دیا گیا تھااور پاکستانی شرکاءنے منتظمین سے اس کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی علماءنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں ایسی کسی چیز کو شامل کر نے کی مخالفت کر ینگے جس سے کسی تیسرے ملک کے معاملات میں مداخلت ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی شرکاءنے اس پر بھی اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے اصل اسباب کی نشاندہی کی جائیگی جس کی وجہ سے طالبان مسلح جدو جہد کررہے ہیں انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور ان کے واپس جانے کا ذکر نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے جنگ جاری ہے اور اب جنگ میں عام افغانوں کی زندگیاںلی جاتی ہیں ۔کانفرنس کےلئے پاکستان سے پہنچنے والے علماءمیں مدرسہ حقانیہ کے نائب مولانا انوار الحق ¾ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شیخ اویس احمد نورانی ¾ سینیٹر ساجد میر ¾ اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز ¾ جامع بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم ¾ مفی غلام الرحمن جامعہ عثمانیہ پشاور ¾ شیخ ادریس چار سدہ ¾ پروفیسر اسلامی یونیورسٹی علامہ یاسین ظفر ¾ تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنما علامہ نیاز حسین نقوی ¾ ترنول کی جامع مسجد کے امام پیر مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ¾ مدرسہ تفہیم القرآن مردان کے مہتمم ڈاکٹر عطاءالرحمن ¾ انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل ¾ڈاکٹر ضیاءالحق ¾ پاکستان علماءکونسل کے مرکزی رہنما مولانا زاہد قاسمی شامل ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »