Latest news

کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراءمیں رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، ممتاز احمد

گجرات: صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں زیر التواءگاڑیوں کی رجسٹریشن کے زیر التواء7لاکھ میں سے6لاکھ سمارٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں، کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراءمیں رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، بیواﺅں کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرکٹ ہاﺅس گجرات میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کےلئے فوری احکامات جاری کئے ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ ڈویژن فضا شاہ، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گجرات آصف جاوید بٹ ، گوجرانوالہ ڈویژ ن کے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکیسشن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلعی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی رکاوٹوں اور عدالتی کاروائی کےوجہ سے کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے اجراءمیں تاخیر ہوئی ہے تاہم اب معاملات درست سمت میں گامزن ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کے حوالے سے باقی پروسیجر جلد مکمل کرلیا جائے اسی طرح گاڑیوں کے رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ ز کے اجراءکا عمل بھی تیز کر دیا گاے اور باقی ایک لاکھ سمارٹ کارڈ بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بیوگان کے ساتھ طلاق یافتہ خواتین کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کےساتھ بہتر رویہ اپنائیں، حکومت کی اولین ترجیح ریونیو میں اضافہ ہے، کرپٹ عناصر کےساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل ای ٹی او گجرات نے صوبائی وزیر کوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.