بیجنگ میں معمرافراد کی ہفتہ وارہوم وزٹ کولازم قراردیدیا گیا

بیجنگ :  کی نچلی سطح کی حکومتوں کیلئے یہ لازم قراردیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی گھروں میں رہنے والے معمر رہائشیوں کے گھر کے ہفتہ وار دورے کریں۔ میونسپل شہری امور کے محکمے نے کہا کہ ایسے افراد جن کی عمر80برس سے زیادہ ہے اور جو تنہا رہ رہے ہیں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ اسکے علاوہ معذور لواحقین کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی ترجیح دی جانی چاہئے۔

محکمے نے کہا کہ امسال کم از کم 5030بزرگ شہریوں کے لئے ہوم وزٹ فراہم کئے جانے چاہئیں ، بیجنگ میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے رہائشیوں کی تعداد 3.5ملین ہے، ان میں سے 9.8فیصد تنہا یا اکیلے رہ رہے ہیں۔ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائی ہونگ بنگ کے ہم وزٹ سے معمر افراد کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ان کی صحت کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم ہو گی ، لائی نے کہا کہ ہوم وزٹ سب ڈسٹرکٹ آفسز ، ٹاﺅن شپ حکومتوں یا معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں کی طرف سے کیا جانا چاہئے ، شہری حکومت نے اپنے بزرگ شہریوں کی گھر پر دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اضافی اقدامات کئے ہیں جن میں ہینڈ ریلز ، ایلی گیٹرز جو ویل چیئرز کیلئے کافی بڑے ہوں اور ایمرجنسی کال جیسے سیفٹی سہولتوں کی تنصیب کیلئے رقم کی فراہمی شامل ہے،یہ اقدام اس امر کے پیش نظر کئے گئے ہیں کیونکہ شہر میں اس وقت معمر آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی نرسنگ ہومز نہیں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.