Latest news

کمشنر نےئر اقبال نے گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر کالج میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

بہاول پور: کمشنر بہاولپور ڈویژن نےئر اقبال نے گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور کے سبزہ زار میں پودا لگا کر کالج میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ، پرنسپل کالج پروفیسر ریاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سمیت کالج کے اساتذہ اور طلباءو طالبات موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ طلباءو طالبات پودے لگا کر ان کی آبیاری و نشو و نما پر توجہ دیں۔

تاکہ ہریالی میسر ہو سکے اور موسمیاتی تغیرات کے نتیجہ میں گلوبل وارمنگ کا خاتمہ ہو اور ماحول کو آلودگی سے نجات حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل صحت مند رجحانات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور شجرکاری کے عمل کو تیز تر بنائیں تاکہ فضائی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ہوا کو خوشگوار بنایا جا سکے۔ کمشنر بہاولپور نئیر اقبال نے پودا لگانے کے بعد ملکی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔بعدازاں کمشنر بہاول پور نیئر اقبال نے ایس ای کالج کی مرکزی لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور لائبریری کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.