Latest news

صفائی مہم بھرپور انداز میں منایا جائے گا :ڈپٹی کمشنر جھنگ

جھنگ:  ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر18مارچ سے ضلع بھر میں ہفتہ صفائی مہم بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔

شجر کاری مہم کے تحت تمام اداروں مقررہ ہدف کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہرکی خوبصورتی نمایاں ہو۔

یہ بات انہوںنے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیہ حکام، ضلع کونسل ، محکمہ جنگلات ، صحت ، ایجوکیشن ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ خوشگواراور سرسبزو شاداب ماحول کی دستیابی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

ہمیں اپنے ضلع کی خوبصورتی کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کےلئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی کڑی نگرانی کریں اور بلدیہ عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگااور اس حوالہ سے تمام میسر وسائل برﺅے کار لائیں جائیں۔

محکمہ جنگلات کے افسران شجر کاری مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔

لہٰذا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.