Latest news

ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو نے یونیسف کے تعاون سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم کا افتتاح کیا

جھنگ:  ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اپنے آفس میں یونیسف کے تعاون سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ انہوںنے کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلہ میں آگاہی واک کی قیادت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جائیگا۔ شہری بھی اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اور اپنے گلی محلے کو صاف ستھرا رکھیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی کے نظام کو مانیٹر کر رہی ہے اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگایا جا رہاہے۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے بھی جمیل شہید پارک چوک سے لیکر ڈی سی آفس تک آگاہی وک کی قیادت کی جبکہ اس موقع پر سماجی تنظیموں سمیت مختلف محکموں کے افسران اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.