Latest news

شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد :  وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع ہوگیا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم آفس کو غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوگئی ہیں ،وزیر اعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے کہاکہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنےکا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا۔

وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا،غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی۔درےں اثنا ءوزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔

ہفتہ کو وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈارنے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے 17 اکتوبر کو پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ کیا ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے،وزیراعظم کی مشاورت سے لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.