Daily Taqat

چینی حکومت کا ہانگ کانگ میں بس حادثے پر دلی اظہار تعزیت و ہمدردی

بیجنگ:  چین کی مرکزی حکومت نے بس حادثے پرجس میں ہفتے کو ہانگ کانگ میں 19افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمددردی کا اظہار کیا ہے ، چین کی مرکزی کابینہ کے ہانگ کانگ اور مکاﺅ امور دفترکی طرف سےپیچھے گئے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ٹریفک کے اس المناک حادثے پر شدید دلی دکھ ہوا ہے۔
، پیغام میں کہا گیا ہے یہ امرباعث اطمینان ہے کہ ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ زخمیوں کی امداد کیلئے ہنگامی اقدامات کیئے ہیں اور متعلقہ معاملات سے موثر طور پر نمٹا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے مرکزی حکومت حادثے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہونگے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »