چینی سفیرکی سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد : چین کے سفیر یاﺅجنگ نے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ قریبی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازوال دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستا ن چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان تا پارلیمان اورعوامی رابطہ سازی سے ہی ہم اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوںملکوںسمیت خطے کے تمام ممالک کی معیشت بہتر ہوگی،چین کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈکا منصوبہ اس صدی کا بہترین اقدام ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے پڑوسی ملک چین کے لیے اپنے دلوں میں ایک اہم مقام رکھتی ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر یاوجنگ نے کہا کہ مضبوط ،ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان چین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، پاکستان میں حالیہ سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے خطے میں دوررس نتائج مرتب ہونگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.