آرمی چیف سے چینی سفیرکی ملاقات باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیرنے خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.