Daily Taqat

وزیراعظم 3نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان 3نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم 6نومبر تک چین کے دورے میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور اجلاس میں شرکت  کریں گے۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم 6نومبر تک اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔سعودی عرب کے بعد وزیراعظم کا دورہ چین غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا،وزیراعظم چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک اور مختلف شعبوں کے تعلقات زیرغور آئیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی بھی جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »