چین ، عمارت میں آتشزدگی سے 4افراد ہلاک ،3 زخمی

بیجنگ: چین کے صوبہ شانژی میں ایک عمارت کے اندر اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ آگ بجھانے والے عملہ کے مطابق واقعہ صوبہ شانژی میں اس وقت پیش آیا جب ضلع یانتا میں قائم پانچ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ، 13 زخمی جبکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ آگ لگنے کا سبب عمارت کی پہلی منزل پر رکھی برقی موٹر سائیکل ہے جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.