چین نے آلودہ ہواصاف کرنیوالادنیاکابلند ترین ٹاوربنالیا

بیجنگ: چین میں آلودہ ہوا صاف کرکے اسے صاف حالت میں لانے کےلئے ایک ٹاور بنایا گیا ہے جو نچلی فضا میں موجود ہوا کو بڑی حد تک صاف کردیتا ہے۔ اسے ہوا صاف کرنے والا دنیا کا بلند ترین ’ایئر پیوریفائر ٹاور‘ کہا جارہا ہے جس کی اونچائی100 میٹر ہے اور اسے چین کے مصروف شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ ختم کرنے کےلئے تیار کیا گیا ہے۔ چین میں گاڑیوں اور صنعتوں کی بہتات سے وہاں کے مصروف ترین شہروں میں اسموگ کا مسئلہ گمبھیر ہوچکا ہے جسے درست کرنے کےلئے مختلف طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبہ شانڑی کے شہر ڑیان میں اسے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری اور آزمائش کا کام چینی اکادمی برائے سائنس کے تحت ارضی ماحولیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کیا ہے۔ ادارے کے سربراہ ساو¿ جنجی نے کہا ہے کہ اپنی تنصیب کے بعد ٹاور ایک روز میں ایک کروڑ مکعب میٹر سے زیادہ صاف ہوا خارج کرتا ہے جس کا اثر اس کے ارد گرد10 مربع کلومیٹر کے علاقے میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ اسموگ کی شدت کم کرکے اسے درمیانے درجے تک لاتا ہے۔  ٹاور کے قریب ا?لودہ ہوا کھینچنے والا ایک نظام نصب ہے جس کا رقبہ ایک فٹ بال گراو¿نڈ کا نصف ہے، جس میں شیشے کے گھر (گلاس ہاو¿س) کے اندر ا?لودہ ہوا جاتی ہے جسے ٹاور کا نچلا حصہ اپنی جانب کھینچتا ہے۔ گلاس ہاو¿س، شمسی توانائی استعمال کرتے ہوئے ہوا کو گرم کرکے ا?گے بھیجتے ہیں۔ یہ گرم ا?لودہ ہوا ٹاور کے اندر سے گزرتی ہے۔ ٹاور کے اندر کئی پرتیں لگائی گئی ہیں جو ہوا کو درجہ بہ درجہ صاف کرتی ہیں اور یوں اس ٹاور کے اندر داخل ہونے والی ہوا بتدریج ا?گے بڑھتے ہوئے صاف ہوتی رہتی ہے؛ اور ا?لودگی سے مکمل طور پر پاک ہو کر خارج کردی جاتی ہے۔ ساو¿ جنجی کے مطابق ٹاور کے نتائج حیرت انگیز ہیں۔ ان کے مطابق یہ نظام سردیوں میں بھی چل سکے گا جب روشنی کم ہوتی ہے اور گرین ہاو¿س کام نہیں کرتے ہیں۔ شیشے پر ایک کوٹنگ لگائی گئی ہے جو سردیوں میں بھی اسے گرم رکھتی ہے۔ اگلے مرحلے میں شہر میں ا?لودگی ناپنے والے ایک درجن اسٹیشن بنائے جائیں گے تاکہ اس ٹاور کی کارکردگی معلوم کی جاسکے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں بدترین ا?لودگی اور اسموگ کے موقع پر بھی ٹاور نے ا?لودگی کو 15 فیصد تک کم کیا۔ ٹاور کو ا?لودگی کم کرنے والی کم خرچ ٹیکنالوجی قرار دیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ٹاور کے قریب رہنے والے افراد نے بھی اس کی افادیت کو سراہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.