Daily Taqat

چیف آف دی جنرل سٹاف ترکی کا ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آباد کادورہ

اسلام آباد:  جنرل ہولوسی آکار چیف آف جنرل ترکی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد  پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں جنرل ہولوسی آکار نے ائےرچےف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اوردونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا ۔جنرل ہولوسی آکار نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیںاور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ائےر چیف نے ترک فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میںبھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »