Daily Taqat

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ خضدار، قبائلی و سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں

خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کے روز ایک روزہ دورے پہلے خضدار اور بعدا زاں آوان  پہنچے ، خضدار پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر خضدا ر قیصر خان ناصر نے ان استقبال کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورکمانڈنٹ 33ڈویژن میجرجنرل ندیم زکی منج کے درمیان ملاقات ہوئی ، اور امن وامان و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آغاہاﺅس گئے اور ان کی ملاقات ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی و دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین سے ہوئی ۔خضدار میں مختصر قیام کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آواران روانہ ہوئے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »