Daily Taqat

وزیراعلی شہبازشریف کی سی پی این ای کےنومنتخب صدرعارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجبارخٹک اوردیگرعہدیداروں کومبارکباد

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز  شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر عارف نظامی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ،سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے۔وزیر اعلیٰ نے نو منتخب صدر عارف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک ، سینئرنائب صدر امتنان شاہد اور دیگر عہدےداروں کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کےلئے اپنا موثر کردارجاری رکھےںگے۔ انہوںنے کہاکہ نو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے اپنا موثر کردارپہلے سے بڑھ کرجاری رکھےں گے۔ انہوںنے کہاکہ صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »