Daily Taqat

وزیراعلیٰ پنجاب کاعاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے ۔ وزیراعلی نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ قانون کی دنیا میں ایک معتبر اور بہت بڑی شخصیت تھیں اور عدلیہ بحالی تحریک میں پیش پیش رہیں- وزیراعلی نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی عاصمہ جہانگیرنے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے ملک میں آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے عملی طور پر متحرک انداز میں کام کیا-انہوں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائےگا- وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »