وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں،انہیں اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.