Daily Taqat

چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے کیسزکی سماعت سے قبل کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیئے۔فاتحہ خوانی کے بعد چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسارکیا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں، جس پروکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیرِسماعت ہے، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس نمبردیں ہم جائزہ لیں گے، جس کے بعد چیف جسٹس نے 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔واضح رہے کہ 12 مئی  2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پرسیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔وکلا تنظیموں اور پیپلز پارٹی نے 12 مئی واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا لیکن وکلا تنظیمیں پیچھے ہٹ گئیں اور پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد خاموشی اختیار کر لی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »