Daily Taqat

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی گورنر ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد یاور علی نے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس
موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پُرعز م ہے۔ انہو ںنے کہا کہ پرامن اور مستحکم معاشرے کا قیام صرف اور صرف انصاف سے ہی ممکن ہے جس کے لیے تمام آئینی قانونی اداروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے چیف جسٹس انصاف کا بول بالا کرنے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کی توانائی اور زندگی کی بنیاد انصاف ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ظلم پر تومعاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی پر نہیں ، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے انصاف کی فوری فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارے منشور کا بنیادی نقطہ ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد یاور علی نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عزت و توقیر سے نوازا ہے اور میری پوری کوشش ہو گی کہ مجھے صوبے میں انصاف کے جس سب سے بڑے منصب پر فائز کیا گیا ہے میں نہ صرف اس کے تقاضوں کو پورا کر سکوں بلکہ حق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے بند ہیں.

Translate »