چیف جسٹس نے نجی پروازوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے  سول ایوی ایشن حکام سے گزشتہ 15 روز کے دوران پاکستان بھر سے تمام نجی طیاروں کی نقل و حرکت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو حکم دیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے گزشتہ 15 روز کے دوران ہونے والی نجی طیاروں کی نقل و حرکت کا تمام ریکارڈ ہفتہ 27 جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈی جی سول ایویشی اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ نجی ایئرلائنز جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے پائلٹس کے خلاف تحقیقات کی تفصیلات بھی کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ ایئرلائنز میں بہت سے ایسے پائلٹس بھرتی کیے گئے جو گریجویٹ بھی نہیں ہیں اور ان کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.