Daily Taqat

چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویزکاوہاڑی ریلوے اسٹیشن کادورہ

وہاڑی:  چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویزعبدالحمیدرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاڑی ریلوے اسٹیشن کادورہ کیاریلوے اسٹیشن کے ریکارڈکی انسپکشن کی اورعوام کیلئے سہولیات کاجائزہ لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز عبدالحمیدرازی نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویزدوست علی لغاری ودیگرریلویزافسران کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہاڑی اسٹیشن پرمسافروں کیلئے فراہم کی جانےوالی سہولیات تسلی بخش ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان بھرمیں انسپکشن شروع کررکھی ہے پاکستان ریلویزمسافروں کوسفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔اس موقع پرانہوں نے اس ٹریک پر پرائیویٹ سیکٹرکی طرف سے چلنے والی واحدٹرین فریدایکسپریس کے کرایہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو پاکستان ریلویزکے مقابلہ میں پرائیویٹ ٹرین کا کرایہ زیادہ ہونے پربرہمی کااظہارکیااورکہاکہ اس حوالہ سے اعلیٰ حکام کورپورٹ کی جائے گی ان کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان مسافروں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزیداقدامات کررہی ہے۔جبکہ اوپن کراسنگ پرپھاٹک لگاناپاکستان ریلوے کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی حدودمیں اوپن کراسنگ پرپھاٹک لگانے کیلئے رقوم فراہم کریں۔

پاک ریلویزپھاٹک نصب کرادے گااس حوالہ سے اوپن کراسنگ پھاٹک کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں سے بات چیت جاری ہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ مسافروں کوٹرین کی جدیدسفری سہولیات میں اضافہ کیلئے ریلوے اسٹیشنز،ریلوے ٹریک کاجائزہ لیاجارہاہے اوراس مزیدبہتری کی گنجائش باقی ہے۔ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کیلئے بہترین اقدامات کرنے اورسہولیات فراہم کرتے پراسٹیشن ماسٹرمحمداقبال کونقدانعام بھی دیا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »