Latest news

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے صوبائی وزراءکی ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہیسے صوبائی وزراءمیاں محمود الرشید، فیاض الحسن چوہان اور کرنل (ر) ملک انور نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور دیگر اتحادی جماعتیں مل کر ملک کے استحکام کیلئے کام کر رہی ہیں، انشاءاللہ ملک جلد معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.