Daily Taqat

پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنےکیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے، اعزاز چودھری

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاک امریکہ مابین معاملات حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے‘ پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود سفارتکاروں کی بہت قدر کرتے ہیں‘پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایا ہے۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی بہتر سلوک ہونا چاہیے۔امید ہے معاملات سلجھاو¿ کی طرف آئیں گے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے، پاکستان تعلقات کی بہتری چاہتا ہے ، پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنایاہے اورامریکہ کو بھی میکنزم کو قبول کرنا چاہیے،آپس میں رابطہ رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »