ن لیگ کےخلاف کوئی اورنہیں انکی کرپشن ہی سازش ہے‘ چوہدری سرور

لاہور: تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کےخلاف کوئی اور نہیں انکی کر پشن ہی ساز ش ہے، ووٹ کی تقدس کی بات کر نیوالے بتائے وہ خود پار لیمنٹ کتنی بار آئے ؟قوم کو بے وقوف بنانے کےلئے مگر مچھ کے آنسو بہانیوالوں کا اب کوئی سیاسی مستقل نہیں ‘ہم مک مکاﺅ کی سیاست کر نیوالے نہیں ہمیشہ اصولی اور نظر یاتی سیاست کرتے ہیں،تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں بھر پور اپوزیشن کا کردار کر رہی ہے اور قوم امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قر بانیں دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں کسان اتحاد کے ایوب میو ‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیمی بخاری ‘تحر یک انصاف کے فاروق خان ‘ملک احمد اعوان اور میاں جمیل سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران ہر وقت سازشوں کو رونا رو کر قوم کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں مگر قوم جانتی ہے کہ حکمرانوں کے خلاف کوئی اور ساز ش نہیں کر رہا بلکہ کر پشن اور لوٹ ہی (ن) لیگ کے خلاف سب سے بڑی سازش ہے جسکے ذمہ دار کوئی او ر نہیں بلکہ وہ خود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں پار لیمنٹ کی مضبوطی ہر پاکستانی کی خواہش ہے مگر اس کےلئے ضروری ہے کہ ملک میں ایماندار قیادت آگے آئے کیونکہ کر پٹ لوگ کسی بھی صورت ملک اور جمہوریت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ایسے لوگوں سے قوم نجات حاصل کر نا چاہتی ہے جسکے لیے تحر یک انصاف بھی ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ملک سے اندھیروں کو جلد خاتمہ ہوجا ئیگا اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیابی ہوگی اور ملک میں ہر حق دار کو اس کو حق دلائیں گے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.