Daily Taqat

چیئر مین پی ٹی آئی 12مئی کو وی آئی پی گیٹ پرجلسہ عام سے خطاب کریں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12مئی کو کراچی میں مزار قائد کے باہر وی آئی پی گیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،لاہور میں تحریک انصاف کے پاور شو کے بعد عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کراچی کے جلسے کی منظور ی دے دی ہے۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان 10مئی کو کراچی آئیں گے اور کراچی میں اپنے قیام کے دوران ورکرز کنونشن، علماکرام ، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اوردیگر شخصیات شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ کی مختلف اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »