Daily Taqat

چیئرمین سینیٹ کاوادی نیلم میں پل ٹوٹنےکےحادثےاورقیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہونے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے انتظامہ اور حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی وادی نیلم حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور جاں بحق ہونیوالے افراد سے دلی تعزیت کی ہے۔راجہ محمد ظفرالحق نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کو حادثہ کے شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کی بھی ہدایت کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »