چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

کراچی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر 18 مارچ بروز اتوارکراچی آئینگے۔ عمران خان دوپہر 12 بجے کراچی پہنچیں گے۔ کپتان نے دورہ کراچی کا پہلا روز رکنیت سازی کیمپوں کے لیے وقف کردیا ہے کپتان عمران خان 18 مارچ کو شہر کے 9 رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے جنکا انعقاد مقامی رہنماں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ عمران خان ملیر، گلشن حدید، لانڈھی، کورنگی کے رکنیت سازی کیمپوں کا دوری کرینگے اتوار کی شام لیاری، مچھر کالونی، بنارس، پاور ہاوس اور ڈسکو موڑ پر جاری رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کرینگے کپتان 19 مارچ کو سر سید گوررنمنٹ گرلز کالج کی تقریب میں طالبات سے خطاب کرینگے عمران خان ایف بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرینگے عمران خان لیبر کنونشن سے خطاب اور کراچی پریس کلب کا دورہ کرکے شام میں اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.