چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ:  درخواست گزار کا موقف ہے کہ صادق سنجرانی چئیرمین  سینیٹ کے عہدے کیلئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کی عمر قائم مقام صدر کے عہدے کیلئے کم ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست ایڈوکیٹ جمیل رمضان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے کیونکہ آئینی طور صدرِ مملکت کی عمر پینتالیس سال ہونا لازمی ہے لیکن نومنتخب چیئرمین سینیٹ کی عمر قائم مقام صدر کے عہدے کیلئے کم ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کا انتخاب آئین اور قانون کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی درخواست کی سماعت کیلئے کیلئے منطور کر لی گئی ہے جس کی سماعت کل ہو گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.