Daily Taqat

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاسرکاری نرخوں کے مطابق فروخت

لاہور: چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے مختلف رمضان بازاروں کا ہنگامی دورہ کیا ،گراں فروشی کرنے والے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے سٹالز منسوخ کرا دئیے ، غیر معیاری پھل اورسبزیاں فروخت کرنے والوں کی سخت سرزنش کی گئی اور تمام ناقص پھل اور سبزیاں قبضے میں لے کر تلف کرا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سبزہ زار ،گلشن راوی اور شادمان رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالز کا دورہ کر کے سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے تول چیک کرنے سمیت خریداری کے لئے آنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی ۔گراں فروشی کرنے پرتین دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر اکے سٹالز منسوخ کرا دئیے ۔کچھ سٹالز پر ناقص پھل او رسبزیاں فروخت کرنے والوں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی قبضے میں لے کر تلف کرا دیا گیا ۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ بعض شہریوں نے شکایات کے ساتھ مفید تجاویز بھی دی ہیںجن پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ مسائل ضرور ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »