متحدہ عرب امارات میں 46 ویں قومی دن کا انعقاد

دبئی: متحدہ عرب امارات کے 46 ویں قومی دن کے موقع پر ابو ظہبی میں ایک خصوصی تقریب  کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ممبر بورڈ ابو ظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خان زمان سرور نے کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ حکومت یو اے ای کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف منسٹر برائے صدارتی امور علی بن سالم الکعبی تھے۔ ابوظہبی کے مدینہ زاید مدیں اس تقریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان اور یو اے ای کے پرچم ایک ساتھ لہرائے گئے تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی علی بن سالم الکعبی نے کہا کہ میرے لیے بے حد خوشی کا مقام ہے کہ پاکستانی عوام ساتھ خوشیوں میں شامل ہیںاور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی علی بن سالم الکعبی نے کہا کہ میرے لیے بے حد خوشی کا مقام ہے کہ پاکستانی عوام کیساتھ خوشیوں میں شامل ہیںاور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یو اے ای کا قیام عمل میں آیا تو سب سے پہلے پاکستان نے ہمیں تسلیم کیا۔ ہمیں وہ دن یاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کا احترام ہمارے دل میں موجود ہے۔ اُنہوں نے متحدہ عرب امارات کے 46 ویں قومی دن کے موقع پر اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر حاجی خان زمان سرور کا شکریہ ادا کیا۔سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل سیکرٹری کا مران خان نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے مابین تعلقات مثالی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ جبکہ پاکستانیوں نے بھی متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی عظیم الشان ترقی پر اُنہوں نے امارات کے لیڈران کے وژن کو بھی سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.