Daily Taqat

حافظ آباد ، شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردینے کے الزام میں خاوند سمیت 6سسرالیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

حافظ آباد:  حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی چوریڑہ میں شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردینے کے الزام میںپولیس تھانہ کالیکی نے سسراور خاوند سمیت 6سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محلہ اکبری کالیکی کے رہائشی محمد رمضان ولد خوشی محمد نے پولیس تھانہ کالیکی کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکی بیٹی صباء رانی کی شادہ دو ماہ قبل چھنی چوریڑہ کے رہائشی تنویر ولد محمد خان عرف ملنگا کے ساتھ ہوئی تھی۔ 16نومبر کو سسرالیوں نے اسے اطلاع کی کہ اسکی بیٹی صباء رانی فوت ہوگئی ہے جس پر جب وہ انکے ہاں پہنچے تو سسرالیوں نے جلدی میں غسل دیکر اسکی بیٹی کی تدفین کردی۔
بعد میں غسل دینے والی خواتین صفیہ بی بی اور ساجدہ بی بی نے انہیںبتایا کہ صباء رانی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
جس پر والد محمد رمضان نے بیان کیا کہ اسکی بیٹی کو اسکے سسرالیوں نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ جس پر پولیس تھانہ کالیکی نے سسر محمد خان، خاوند تنویر، بدر، عدیل پسران محمد خان اور فرزانہ ، کوثر بی بی سمیت 6سسرالیوں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »