Daily Taqat

ممبئی حملوں کے بیان کو نوازشریف سے منسوب کرنا سازش ہے، کیپٹن(ر) صفدر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دے دیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر ذرائع سے گفتگو میں کیپٹن(ر)صفدر نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے بیان پر تنقید کو سازش قرار دے دیا اور کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا ، یہ وہی معاملہ ہے،ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سے شروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھاجائے، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کو تبدیل کیا۔ذرائع  نے سوال کیا کہ کیا سرل المیڈا کا نواز شریف سے انٹرویو فواد حسن فواد نے طے کرایا؟ جس کے جواب میں نواز شریف کے داماد نے کہا کہ اس بارے میں فواد حسن فواد ہی بتا سکتے ہیں مجھے معلوم نہیں۔ذرائع  نے ایک اور سوال کیا کہ آپ فوج میں رہے ہیں ، فوج کانواز شریف کے بیان پر کیا رد عمل ہوگا، جس پر کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ میں اب بھی فوج کا حصہ ہوں اور مجاہد ہوں ، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جو اس بیان پرایکشن لے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہو نے والے ہیں ،سیاسی جنگ جاری ہے، نواز شریف کے بیان کی مذمت نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔۔نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »