Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہراساں کرکے شکست نہیں دی جا سکتی : پرویز ملک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و سابق وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہراساں کرکے شکست نہیں دی جا سکتی یہ پری پول رگنگ ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے، خاموشی جانب داری تصور کی جائےگی،اور منصفانہ
الیکشن کے انعقاد پرسواالیہ نشان ہوگا، اللہ کے فضل اورعوام کے ووٹ کی طاقت سے انتخابات میں نیازی زرداری سیاست کو دفن کر دیں گے، نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے، قیمتوں میں اضافے سے غریب متاثر ہوں گے۔ انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انتخابی حلقے میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی جیت کے ساتھ طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر شہر اور گاﺅں اور ہر گھر سے شیر ہی نکلے گا اور ایک بار پھر نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے مخالفین کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں، لوٹوں کی مددسے الیکشن لڑ رنے والوں کے پاس عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہو سکتا جنہوں نے پہلے ہی پاکستان کو تباہ کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان اور عوام کی خدمت کی ضامن ہے عوام شیر کو ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »