Latest news

وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کی کارکردگی رپورٹس طلب کرلی، وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور :  وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزرا کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ وزرا سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزرا کی وزارتوں کو تبدیل کیا جایے گا۔

ایوان وزیراعلی ذرائع کے مطابق وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.