سی پیک کسی ملک کیخلاف نہیں یہ پورے خطے کیلئے اہم ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ملک کیخلاف نہیں یہ پورے خطے کیلئے اہم ہے ،ٹھوس حکومتی اقدامات کے باعث چار سالوں میں شرح نمو میں 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے،2030ءتک پاکستان طاقتور معیشت بن کر ابھرے گا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے یہ بات بدھ کو پاکستان کیپٹل انوسٹمنٹ سمٹ ایکسپو 2018ءکے موقع پر سی پیک سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف سڑکوں اور بنیادی ڈھانچہ کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے افراد کے درمیان رابطہ کاری کیلئے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ہمارا ملک معاشی طاقت بنے گا جو ہم چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2030ءتک پاکستان ایک طاقتور معیشت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2006ءسے 2013ءتک پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد پر منجمد رہی لیکن موجودہ حکومت کے ٹھوس معاشی اقدامات کے باعث گزشتہ چار سالوں کے دوران شرح نمومیں 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ چینی صدر کا آئیڈیا تھا، پاکستان کو اس منصوبہ پر فخر ہے جو کہ ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں ریلوے انفراسٹرکچر کو وسعت دی جائےگی ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.