پرامن استعمال کےلئے جوہری توانائی اہم ہے, یو کی یاامانو

کراچی :  عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ یو کیا امانو نے کہا کہ پر امن استعمال کےلئے جوہری توانائی اہم ہے، پاکستان کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، پاکستان نے تحفظ خوراک میں قابل تعریف اقدامات کئے ہیں، جوہری توانائی کا ساتعمال امن اور خوشحالی کےلئے ہونا چاہیے۔ بدھ کو جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ یوکیا امانونے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترجیحات معلوم کرنے کےلئے دورہ کیا ہے، جوہری توانائی کا شعبہ بہت وسعت کا حامل ہے، پر امن استعمال کےلئے جوہری توانائی بہت اہم ہے، جوہری ٹیکنالوجی کینسر کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کا استعمال امن اور خوشحالی کےلئے ہونا چاہیے، ادارہ رکن ملکوں کو اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں، تحفظ خوراک میں بھی جوہری توانائی کا استعمال کیا جاسکتا ہے، پاکستان نے تحفظ خوراک میں قابل تعریف اقدامات کئے ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.