Daily Taqat

سندھ اسمبلی :رواں مالی سال کے9ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی

کراچی: سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے باقی 9ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بحث مکمل ہونے کے بعدآئندہ 9ماہ کا 8کھرب 51ارب 90کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153مطالبات زر پیش کئے گئے جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی ۔ اپوزیشن کے مختلف ارکان نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 113تحاریک پیش کی تھیں جنہیں ایوان کی جانب سے کثرت رائے سے رد کیاگیا، بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن ارکان کی کٹوتی کی یہ تحاریک مختلف حکومتی اخراجات سے متعلق تھیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »