ریڈیومشعال کی نشریات پرعائد پابندی ہٹائی جائے، امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد پر چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائی جائے۔امریکی ٹی وی کے
مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو فری یورپ /ریڈیو فری لیبرٹی کے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.