Daily Taqat

برطانیہ کو شدید تجارتی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، میشیل بارنیئر

لندن :  اعلیٰ یورپی مذاکرات کار بریگزٹ کے پس منظر میں میشیَل بارنیئر نے برطانیہ کو ناگزیر تجارتی رکاوٹوں سے خبردار کیا ہے۔جرمن ذرائع کے مطابق لندن میں بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس سے ملاقات کے بعد بارنیئر کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ نے یورپی کسٹمز یونین سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تو اسے ’ناقابل یقین حد ‘ تک تجارتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاءکے حتمی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات منگل سے شروع ہو ئے ہیں۔ برطانوی عوام نے جون 2016ءمیں ایک ریفرنڈم کے دوران یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »