Daily Taqat

پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے پیچھے کھڑی ہے، چودھری وسیم اشرف

کامونکے:   تمام پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔بھارت کی جارحانہ پالیسی دنیا کا امن تباہ کر دے گی پاکستانی فوج دنیا کی بہترین جنگجو فورس ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف سینٹر پنجاب سپورٹس کلچر کے ڈپٹی کواڈنیٹر چوہدری وسیم اشرف اور سیاسی سماجی شخصیت سعید اختر ڈار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ مزید انہوں نے کہا افواج پاکستان بھارتی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی حکمرانوں کا جنگی جنون بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گا امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے بھارتی جان لے کہ شہادت ہر مسلمان کی دلی آرزو ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ افواج کے شانہ بشانہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »