Daily Taqat

گستاخانہ مہم چلانے پر پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کا ہالینڈ پولٹری مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور: پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن نے ہالینڈ کے سیاستدان کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان
کرنے پرہالینڈ کی پولٹری مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکٹری پنجاب میاں مدثر بھٹی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں ہمارے پیارے نبیکے خلاف چلنے والی انتہائی قابل نفرت مہم اور اس پہ وہاں کی حکومت کی چشم پوشی پہ ہم ہالینڈ سے درآمد شدہ تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پہلے قدم کے طور پہ ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پولٹری سے متعلقہ تمام کاروبار میں ہالینڈ سے درآمد شدہ کوئی بھی چیز، چاہے وہ پولٹری کی ادویات ہوں یا ویکسینز یا پھر اسکے علاوہ کوئی دوسرا جز، استعمال نہیں ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »