عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاءکے شمال مشرق میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری 42ہلاک

صنعائ(نیٹ نیوز)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاءکے شمال مشرق میں نہم گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور کمک پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے 42جنگجومارے گئے جبکہ بھاری مالی نقصان بھی اٹھاناپڑا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج نے باور کرایا کہ وہ یمنی اراضی کو حوثی ملییشا کے کنٹرول سے واپس لینے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔صنعاءمیں حوثیوں نے سکیورٹی اقدامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ ملیشیا کے سیکڑوں ارکان کو دارالحکومت کے شمالی داخلی راستے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ادھر سیاسی طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے عرب اتحاد کی قیادت اور یمنی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران عرب اتحاد کی جانب سے زیرِ عمل میکانزم پر بات چیت کی گئی جس کا مقصد حوثیوں کے لیے ہتھیار اور میزائلوں کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.