بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز دیو آنند کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔

دیو آنند نے اپنے 5 دہائیوں پر مبنی فلمی کیرئیر کے دوران منفرد انداز اور اداکاری کی بدولت بے انتہا عزت اور شہرت حاصل کی۔

انہوں نے ہر کردار کو بخوبی نبھایا خاص کر مداحوں کی جانب سے ان کے مزاحیہ اور رومانوی کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔

ان کی متعدد فلمیں سپر ہٹ ہوئیں جن میں فلم’ضدی’ ‘ودیا’، ‘جیت’، ‘افسر’، ‘صنم’ اور دیگر شامل ہیں اور انہیں بھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ‘پدما بھوشن’ سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

دور حاضر کے کئی اداکار لیجنڈ دیو آنند کو اپنا ‘مینٹور’ مانتے ہیں اور اپنی فلموں میں اکثر ان کی نقل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ستمبر 1923 کو پیدا ہونے والے اداکار طویل علالت کے باعث 3 دسمبر 2011 کو انتقال کرگئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.