جلالپور بھٹیاں : جلال پور بھٹیاںکے نواحی گاوں ںرسول پور تارڑ کا بڑا سود خور جلال پوربھٹیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق رسول پور تارڑ میں محکمہ تعلیم کا درجہ چہارم کا ملازم غلام مرتضیٰ ولد اللہ بخش قوم تیلی پورے علاقہ میں سود کا وسیع پیمانے پر کاروبار کرتا تھا اور بھاری سود وصول کر کے رقم سود پر دے دیتا. رسولپور تارڑ کے رہائشی محمد وقاص نے ڈی پی او حافظ آباد کو درخواست دی جس پر تھانہ جلالپور بھٹیاں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مرتضی کے خلاف زیر دفعہ 4 انسداد پرائیویٹ لینڈنگ ایکٹ 2007 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا.
ملزم غلام مرتضیٰ درجہ چہارم کا ملازم ہونے کے باوجود سود پر لاکھوں روپے رقم دینے کی بنا پر کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن چکا ہے۔