Daily Taqat

بنگلہ دیشی عازمین حج سعودی عرب جانے، آنے کا دگنا کرایہ اداکرینگے

ڈھاک:  رواں سال حج سیزن کیلئے بنگلہ دیشی حکومت آیندہ ہفتے حج پیکیج کا اعلان کرے گی ،مجوزہ حج اخراجات میں پروازوں کے کرایوں کی مد میں اٹھنے والی رقم شاید دیگر اخراجات میں سب سے زیادہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق بیمان بنگلہ دیش ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہاکہ ڈھاکا سے جدہ اور جدہ سے ڈھاکا پرواز کا عام کرایہ 50 سے60 ہزار ٹکا تک ہے لیکن ایک عازم حج کو سعودی عرب جانے کیلئے اصل کرائے سے دگنا تک ادا کرنا پڑتا ہے۔

گذشتہ سال بیمان بنگلہ دیش ائیر لائنز اور سعودی ائیر لائنز کی حج پروازوں پر جانے والے عازمین حج کو فی کس 124723 ٹکا کرایہ ادا کرنا پڑا تھا اور یہ کرایہ حکومت کا مقرر کردہ تھا۔طیارے پر سفر کے علاوہ ایک حاجی کو سعودی عرب میں قیام وطعام اور مقامی ٹرانسپورٹ کیلئے الگ سے بھی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔بیمان کے حکام کے مطابق حج پروازوں کو چلانے کی لاگت عام پروازوں کی لاگت سے زیادہ ہوتی ہے۔ان پروازوں پر صرف عازمین حج ہی سوار ہوسکتے ہیں اور دوسرے کسی مسافر کو قواعد کے تحت سوار نہیں کیا جا تا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »